• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ محل کی رجسٹری جمع کرانےکا نہیں کہہ رہے، میاں اسلم اقبال

پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزا بیماری کی وجہ سے معطل کی گئی، جرمانہ عدالت نے عائد کیا، رائیونڈ محل کی رجسٹری حکومتی خزانے میں جمع کرانے کا نہیں کہہ رہے،حکومت صرف شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے لاہور میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کی جارہی، جیل میں دیگر بیمار قیدیوں کو بھی نواز شریف جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا بی پلان بھی اپنی موت آپ مرجائے گا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ پاکستان میں آگیا، ایئرکوالٹی بہتر بنانے کیلئے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کا نیا پلان بنایا جارہا ہے، لاہور کو ایک بار پھر کلین اینڈ گرین بنائیں گے۔

تازہ ترین