• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کے آخری روز بھی تیزی، 100انڈیکس341 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس میں 341پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،سرمایہ کاری مالیت مزید 66ارب 4کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 9.71فیصدزائدجبکہ 74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 340.69پوائنٹس اضافے سے 37583.89 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر 400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب 4کروڑ 70لاکھ 88ہزار 452 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72کھرب 14ارب 77 کروڑ 91لاکھ 3ہزار 295روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر 36کروڑ 90لاکھ 38ہزار 836شیئرز کا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت 3کروڑ 26لاکھ 72ہزار 895 شیئرز زائد ہیں۔

تازہ ترین