کرا چی(ایجنسیاں) 26 نومبر کو نیویارک میں پاکستانی فلم’تلاش‘ کی خصوصی اسکریننگ ہو گی۔
ذرا ئع کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت پر بننے والی پاکستانی فلم’’ تلاش‘‘ 26 نومبر کو نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں فلم کی خصوصی اسکریننگ ہو گی، جس کے بعد اسے اقوامِ متحدہ میں اسکرین کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ذرا ئع کے مطابق ہدایت کار ذیشان خان (زی کے) کی پہلی فلم ’تلاش‘ میں مرکزی کردار فاریہ حسن، احمد زیب اور نعمان سمیع نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مصطفیٰ قریشی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو شامل ہیں۔