• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کے کرکٹ کے بجائے پڑھائی پر توجہ دینے کی تلقین پر بیٹے کی خودکشی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی ریاست تلنگانہ میں نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم نے ماں کی ڈانٹ اور روک ٹوک سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیالم آکرش نجی اسکول کا طالب علم تھا۔ آکرش کی والدہ سری دیوی نے اسے کرکٹ کھیلنے کے بجائے اسکول کا کام مکمل کرنے کی تلقین کی تھی جس پر ماں بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں کی جانب سے سخت رویے کے سبب آکرش شدید ذہنی دباؤ میں آ گیا اور اپنے کمرے میں جا کر دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ کافی دیر تک جواب نہ ملنے پر اہلِ خانہ نے جب دروازہ توڑا تو آکرش کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔

اہلِ خانہ نے اس کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکے کا یہ اقدام گھریلو بحث کے بعد اچانک پیدا ہونے والے جذباتی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید