• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللہ‘کرائم برانچ نےدو سال قبل چھینا گیا ٹرک برآمد کرلیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کرائم برانچ نےدو سال قبل چھینا گیا ٹرک قلعہ عبداللہ سے برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق دو سال قبل کوئٹہ چمن شاہراہ سے نامعلوم افراد  ڈرائیور سے ٹرک چھین کر فرار ہو گئے تھےدو ہفتے قبل کیس کرائم برانچ کو منتقل کیا گیا جس پر ڈی آئی جی کرائم برانچ شکیل درانی نے ڈی ایس پی ملک اورنگزیب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ 
تازہ ترین