• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت ناکام ہوگئی‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید احمد اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، حیدر اچکزئی،نثار اچکزئی، شنو گل،ارباب اقبال اورلیاقت راجپوت نے اپنے بیان میں آل پارٹیز کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبے اور کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ناروا عمل،مسترد شدہ میٹروں کی تنصیب ،کم پریشر اور زیادہ بلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیس حکام کے اس ناروا عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باوجود ہر ماہ صارفین کو ہزاروں روپے بھیجے جارہے ہیں جوغریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکی ۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی دوسری جانب بے جا ٹیکسوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام ہوگئی ۔
تازہ ترین