آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یو ای ٹی کے طلبہ کا میر پور یونیورسٹی آزاد کشمیر کا مطالعاتی دورہ

پشاور(خصوصی نامہ نگار)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اربن انفراسٹرکچر اینڈ پلاننگ کے ماسٹرڈگری پروگرام کے طلبہ نے زلزلے کے بعد نقصانات اور اسکی تشخیص کو جانچنے کیلئے میر پور یونیورسٹی ، آزاد کشمیر کاامطالعاتی دورہ کیا یہ دورہ ’’زلزلے کے نقصانات سے بچنے کیلئے تیاری اور انتظامات‘‘ کورس کا حصہ تھا۔ طلبہ کی قیادت شعبہ سول انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خان شہزادہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاضی سمیع اللہ نے کی، طلبہ کو انجینئر اسرار الحق اور انجینئر نزاکت حسین نے سائٹ پر ممکنہ عمارتی نقصانات اور اسکی اطلاع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

پشاور سے مزید