آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کے جسم پر سوجن ، سائیڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ہے، مریم اورنگزیب

نواز شریف کے جسم پر سوجن ، سائیڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ہے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جسم پر سوجن اور سائیڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور دیگر ادویات کی بناء پر بلڈ شوگر بھی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نےمحمد نوازشریف کا معائنہ کیا ہے ،موجودہ منفی طبی اثرات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹرزکا اصرار ہے کہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر محمد نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے کیونکہ اب تک بہت وقت پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیرائڈز کے منفی اثرات کم سے کم کرنے کے لیے ڈاکٹرز ادویات میں ردوبدل کررہے ہیں ایک دفعہ پھر ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک کے جانے کی وارننگ دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید