آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عدالتی فیصلے سے نواز شریف کے علاج میں حائل حکومتی رکاوٹ دور ہوگئی، شہباز شریف

عدالتی فیصلے سے نواز شریف کے علاج میں حائل حکومتی رکاوٹ دور ہوگئی، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کے علاج میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آج کے فیصلے بعد حکومت کی طرف سے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی راہ میں پیدا کردہ رکاوٹ ہٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت حکومت کی انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو مسترد کردیا ہے اور نواز شریف کو غیر مشروط طور پر علاج کےلیے فوراً بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق فیصلہ آنے پر پوری قوم خاص طور پر اپنے وکلاء اور عدالت کا شکرایہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پیدا کردہ تاخیر آج کے عدالتی فیصلے سے ختم ہوگئی ہے، دعا ہے کہ نواز شریف جلد صحتیاب ہوں اور علاج مکمل کراکر وطن لوٹیں۔

قومی خبریں سے مزید