آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کا بیرون ملک علاج، ڈاکٹرز سے اپائنٹمنٹ فائنل

نواز شریف کا بیرون ملک علاج، ڈاکٹرز سے اپائنٹمنٹ فائنل


سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کےلیے لندن میں انتظامات مکمل کرلیے گئے، ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ان کا اپائنٹمنٹ لے لیا گیا۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کے ایک نجی کلینک میں معالج نواز شریف کے علاج کے لیے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر نواز شریف کا معائنہ پلیٹ لیٹس کے 3 ماہرین کریں گے، جو گزشتہ 2 ہفتوں سے ان کی آمد کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیر کی شام نوازشریف کی برطانیہ روانگی کا امکان ہے، جہاں ان کا ابتدائی علاج ہوگا جس کے بعد انہیں امریکا منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لندن اور امریکا کے ڈاکٹرز سے اپائنٹمنٹ لے لی گئی ہے، برطانیہ میں دل اور گردے کا علاج ممکن ہے جبکہ پلیٹ لیٹس کا علاج بوسٹن کے اسپتال میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئرایمبولینس کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوں گے، ایئرایمبولینس طویل فاصلہ ایک ہی اڑان میں طے نہیں کرسکتی، اس لیے وہ لندن کے سفر کے دوران راستے میں ایک مقام پر رکے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے لندن کے سفر کے دوران نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہوں گے جبکہ لندن سے امریکا کے سفر کے دوران حسین نواز بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید