• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

نواز شریف کو اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل


سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت پر سینیٹر فیصل جاوید خان اور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وفاقی کابینہ جائزہ لے گی کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ جب حق میں فیصلہ آئے تو قبول اور خلاف آئے تو مسترد کردیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے مجرم کا نام نہیں ہٹایا جاسکتا، اس لیے حکومت نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط رکھی تھی۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے نواز شریف کو باہر جانے کی عدالتی اجازت ملنے پر کہا کہ فیصلہ قبول ہے، حکومت اپیل نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے متعلق عدالتی فیصلہ آیا ہے، اس میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین