آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سراج الحق کی فضل الرحمٰن کو منظم دھرنے پر مبارکباد

سراج الحق کی فضل الرحمٰن کو منظم دھرنے پر مبارکباد
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو پرامن و منظم دھرنے پر مبارک باد دی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نے جے یو آئی سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور ان کی خیرت دریافت کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے قبل ایسے انتخابات کا معاہدہ ہونا ضروری ہے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کے چشم کشا واقعات تمام ثبوتوں کے ساتھ سامنے آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت نے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے کچھ نہیں کیا، انتخابی دھاندلی اور مداخلت کے ذریعے برسر اقتدار آنے والی حکومت عوامی نہیں ہوتی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کو دولت کا کھیل بنا دیا گیا ہے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بھی کوئی تبدیلی نہیں لاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

قومی خبریں سے مزید