• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو فضائی سفر کے قابل بنانے کےحوالے سے مشاورت

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے معالجین نے انہیں فضائی سفر کےقابل بنانے کےحوالے سے مشاورت شروع کردی، معالجین کے لئے اصل چیلنج نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 30 ہزار پر برقرار رکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے معالجین ان کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈز دینے یا پلیٹ لیٹس کاؤنٹ لگانے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

ان ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ فضائی سفر سے قبل نوازشریف کےدل کے امراض، شوگر اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کیا جائے گا، جبکہ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین