• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر حکومت بننے کے بعد برطانیہ کو خوشحال ملک بنائیں گے، ڈاکٹر زاہد چوہان

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) اسٹاک پورٹ چیڈل حلقہ سے لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر زاہد چوھان کی انتخابات کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر گریٹر مانچسٹرکے مئیر اینیڈی برنہم،سابق ایم پی،گریفن سٹفسن،کونسلر فدا حسین،کونسلر شا ہد علی،ذاکر طارق چوھان،چوھدری مسرت علی،چوہدری اختر ملوانہ،فرزانہ افضل،خالد احمد،ڈاکٹر اجمل،عطا چوھان، اقبال صدیقی،ڈاکٹر شہذاد مرزا،کونسلر شاداب اختر، ھارون کھٹانہ،باسط شاہ،نویدہ خان،کے علاوہ لیبر اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں لیبر پارٹی کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر زاہد چوھان اور گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر لیڈر جیر می کوربن کی حکومت بننے کے بعد برطانیہ کو ایک خوشحال ملک بنا ئیں گے اور ملک کی اکنامی بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وہ براسراقتدار آگئی تو انگلینڈ میں این ایچ ایس پر ٹوریز سے زائد فنڈنگ کرے گی۔ این ایچ ایس بجٹ 2023۔2024 میں 155 بلین پونڈز کر دیا جائے گا۔ یہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال اپنے پنج سالہ منصوبہ کے تحت اعلان کردہ رقم سے 6 بلین پونڈز زیادہ ہے۔ لیبر لیڈرز کا کہنا تھا کہ اضافی فنڈنگ کے ذریعے ویٹنگ ٹائم میں کمی ہوگی جبکہ دماغی صحت کی خدمات کو فروغ دیا جا سکے گا۔ٹوریز نے کہا ہے کہ ہفتہ کے اوقات کار میں کمی کے باعث مزید سٹاف کی ضرورت سے فنڈنگ کی قلت ہوگی۔ وزیر صحت میٹ ہنکوک نے کہا ہے کہ ستمبر میں لیبر کی سالانہ کانفرنس میں اعلان کردہ ورکنگ آورز پالیسی ہماری اکنامی کو کمزور کر دے گی جبکہ این ایچ ایس کو سالانہ اربوں پونڈز اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے۔ اس کے برعکس لیبر نے کہا ہے کہ فی ہفتہ 32 گھنٹے کام کرنے کی پالیسی پر اگلے 10 برسوں میں عمل ہوگا اور اس کے این ایچ ایس بجٹس پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے، جیسا کہ ٹوریز حکومت کی جانب سے دعوے بے بنیاد تھے،کہ وہ کئی عشروں تک کم فنڈنگ کے نتیجے میں این ایچ ایس کو پورے سال جاری رہنے والے بحران کا سامنا ہے۔ امیدوار برائے کونسلر خالد احمد کا کہناتھا کہ لیبر کے اعلان میں اصل مقصد کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ لوگ بھول رہے ہیں کہ بریگزٹ این ایچ ایس کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ این ایچ ایس رہنمائوں نے لیبر کی تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ اینڈی برنہم مزید کہا کہ لیبر کے عزم سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی پالیسی میں ’’قابل ذکر اضافی سرمایہ کاری‘‘ ایک ترجیح ہوگی۔ انہوں نےاپنے لیڈر جیرمی کوربن کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا اور اپنے ووڑوں کو بتایا کہ لیبر حکومت عام لوگوں کی جماعت ہے اور وہ ان کے حقوق کی بات کرتی ہے،اور ہماری جماعت ہر کمیونٹی کو یکساں حقوق ا ور تحفظ دے گی۔

تازہ ترین