• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفویؐ انقلاب کے مشن سے وابستہ ہونا خوش قسمتی ہے،ہارون عباسی الازہری

ڈبلن آئرلینڈ( فرخ وسیم بٹ) ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ اس دیار غیر میں ایمان کی حفاظت احیائے اسلام اور مصطفویؐ انقلاب کے عالمگیر مشن کے ساتھ وابستہ ہیں ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما سید ذیشان شاہ کی رہائش گاہ ڈبلن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو اور معاونین ، سید ذیشان شاہ،محی الدین ،شیخ یوسف احمد،ناصر چشتی،محمد عرفان ،رانا فیصل،مبین احمد اور رضوان احمد طور شامل تھے اس اجلاس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے کی ،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا جس کی سعادت سید ذیشان شاہ اور رانا فیصل نے حاصل کی، سید ذیشان شاہ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد اور آئرلینڈ میں تحریکی وتنظیمی نیٹ ورک پر تفصیلی بریفنگ دی اور سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا علامہ ہارون عباسی الازہری نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ میں یہ میرا پہلا تحریکی وتنظیمی دورہ ہے میںنے یورپ کے کئی ممالک کے دورے کیےہیں لیکن میں نے آپ کا تحریکی وتنظیمی نیٹ ورک دیکھ کر اور تحریکی جوش و جذبہ اور اپنے قائد سے والہانہ محبت و عقیدت کسی سے کم نہیں ہے آپ کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے آپ سب احباب مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے تنظیمی امور اور مشن کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کو سراہا اور تنظیمی امور میں مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی دیں۔ 
تازہ ترین