• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدت پسندی کے رجحان کا سبب برداشت کا فقدان ہے، ناصرعباس جعفری

کراچی (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا بنیادی سبب برداشت، تحمل اور رواداری کا فقدان ہے، عدم برداشت کے باعث معاشرتی انتشار میں تیزی آ رہی ہے جو اسلامی تعلیمات کے سراسرمنافی ہے، چودہ سو سال قبل برداشت کا جو درس دین اسلام نے سکھایا آج پوری دنیا میں اسی کا پرچار کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ سوچ دراصل عدم برداشت ہی کا دوسرا نام ہے، وہ عناصر جو اپنے علاوہ سب کے عقائد کو گمراہی قرار دے کر معاشرے میں جنگ و جدل کی دعوت دیتے ہیں وہ امن کے دشمن اور ساری دنیا کے لیے خطرہ ہے، دہشت گردی اور انتہاپسندی کا تعلق کسی مذہب سے نہیں بلکہ عدم برداشت اور عالمی سازشوں سے ہے۔

تازہ ترین