کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی جمعرات 21 نومبر کو راولپنڈی میں ریلوے کے مزدوروں کے ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جس کے لیے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل رائو نسیم کی قیادت میں یونین کا ایک وفد ہفتے کو کراچی سے بذریعہ کراچی ایکسپریس ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے دورے پر روانہ ہوگیا۔