• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ تیز گام،میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے مزید 3؍افراد کی تصدیق

میرپورخاص(نامہ نگار) سانحہ تیز گام میں میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے مزید تین افراد کی شہادتوں کی تصدیق ہوگئی۔ میتیں رحیم یار خان سے میرپورخاص کے لئے روانہ کر دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے مزید تین افراد جن میں عرفان الحق،محمد عمراور محمد اسحاق شامل ہیں کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ شناخت ہوگئی ہے،تینوں کا تعلق میرپورخاص سے ہے،خصوصی ایمبولنس کے ذریعہ میتوں کو رحیم یار خان سے میرپورخاص لایا گیا ہے۔شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین مختلف مقامات پر ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سانحہ میں میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 37افراد کی میتیں اب تک میرپورخاص پہنچ چکی ہیں۔

تازہ ترین