• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق نے ایران سے ملنے والی سرحدی گزرگاہ عوام کیلئے بند کر دی

بغداد (جنگ نیوز )عراق نے ایران کے ساتھ ملنے والی اپنی جنوبی سرحد پر قائم گزرگاہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایران نے شَلمچہ نامی اس گزرگاہ کو بند کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایران کی جانب سے یہ درخواست عراق میں بغداد حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے تناظر میں کی گئی تھی۔ یہ سرحدی گزرگاہ فی الحال سیاحوں کے لیے بند کی گئی ہے۔ تاہم اس بندش سے تجارتی اور سفارتی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

تازہ ترین