• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس،پیلی جیکٹ تحریک کی سالگرہ کے موقع پر تھوڑ پھوڑ،جلائو گھیراؤ

پیرس(رضا چوہدری)فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کی سالگرہ کے موقع پر تھوڑ پھوڑ،جلائو گھیرائو کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں ʼʼ پیلی جیکٹ ʼʼتحریک کی سالگرہ کے موقع پرشام ہوتے ہی مظاہرین نے آگ لگانے تھوڑ پھوڑ شروع کردی،جس کے بعد متعدد کاروباری سنٹر بنکوں گاڑیوں کو آگ لگانے کے علاوہ تھوڑ پھوڑ کی گئی۔پولیس نے 115 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا درجنوں زخمی ہو گئے اعلان کیا گیا ہے اتوار کے روز بھی سالگرہ جاری رہے گی جبکہ صدر ایمانیول میکروں سارا دن صورت حال کا جائزہ لیتے رہے،فرانسیسی صدر کاکہنا تھا کہ نقاب پوش لوٹ مار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین