• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنارس یونیورسٹی میں سنسکرت کیلئے مسلمان پروفیسر کی تعیناتی پر ہندو طلبہ کا احتجاج

بنارس(این این آئی)بھارت کے شہر بنارس کی ایک یونیورسٹی میں مسلمان پروفیسر کو سنسسکرت پڑھانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے جس پر یونیورسٹی کے ہندو طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان پروفیسر ہمیں سنسسکرت کیسے پڑھا سکتا ہے؟برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فیروز خان نامی مسلمان پروفیسر کی تقرری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر فیروز تمام اْمیدواروں میں سب سے قابل پروفیسر ہیں، مذہب کے نام پر ان کے ساتھ تفریق نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مذہب، ذات برادری یا صنف سے قطع نظر سب کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔دوسری جانب طلبہ نے کہا کہ کسی پروفیسر کی تقرری ہوتی ہے تو وہ 65 برس یہاں پڑھاتا ہے۔ ان برسوں میں ہزاروں طلبہ یہاں سے پڑھ کر نکل جاتے ہیں، اس سے کتنے بچوں کا مستقبل تباہ ہو گا۔ طلبہ نے کہا کہ ہم مسلمان پروفیسر کی تقرری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور جب تک انہیں ہٹایا نہیں جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین