• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکوہیڈکوارٹرز میں جونیئرافسراعلیٰ عہدوں پربراجمان،انتظامی مشکلات

لاہور(تجمل گرمانی) لیسکوہیڈ کوارٹر زمیں سنیئر افسر وں کی ریٹائر منٹ اور تبادلوںکے بعد اعلیٰ عہدے خالی ہوگئے، جونیئر افسران پر کشش عہدوں پر براجمان ہو گئے جس سے انتظامی مشکلا ت بڑھنے لگی ہیں۔ جنرل منیجر کے عہدوں پر جو افسران عارضی کام کر رہے ہیں ان میں چیف انجنیئر ٹیکنیکل اینڈ ڈرائنگ معین الدین بطورجنرل منیجر ٹیکنیکل، چیف انجنیئر آپریشن اینڈ مینٹینس پرویز اقبال آپریشن ڈائریکٹر ، چیف ڈویلپمنٹ انجنیئر بشیر احمد کسٹمر سروس ڈائریکٹر، چیف انجنیئرپلاننگ عمانویل سردارڈائریکٹر جنرل عملدرآمدجبکہ چیف انجنیئر میٹریل مینجمنٹ کے عہدے پر سنیئر منیجر شاہد محمود کام کر رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پیپکو جنرل منیجر کے عہدوں پر ترقیاں نہیںکر رہی جس وجہ سے جونیئر افسران کو تعینات کر دیا گیا،ہیومن ریسوریس ڈائریکٹر صغیر احمد نے کہا کہ جنرل منیجر عہدے پر ترقی کے لئے پرموشن بورڈ کا اجلاس تین ماہ میں متوقع ہے ۔ دوسری جانب واپڈا نےواٹر اینڈ پاور ونگ میں چیف انجنیئرز کی بطور جنرل منیجرترقی کے لئے مدت ملازمت دو سال سے کم کر کے ایک سال کر دی ہے ۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین