• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالجوں میں این سی سی کی بجائے ریسکیو سروس کی تربیت دینے کافیصلہ

لاہور(خبر نگار) کالجز میں این سی سی کی جگہ ریسکیو سروس کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالےسے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلبہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت دینے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ دو دہائیوں پہلے کالجز کے طلبہ کو آرمی ٹریننگ دی جاتی تھی۔ این سی سی ٹریننگ میں طلبہ کو ہتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی تھی۔تاہم اب ریسکیو کی تربیت دی جائے گی۔ ریسکیو آپریشن کی تربیت دینا کا مقصد طلبہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا طریقہ کار بتانا ہے ۔ اس حوالےسےہائر ایجوکیشن اور محکمہ 1122کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین