• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہے، جواد احمد

لاہور( وقائع نگار خصوصی ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات اور رویے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت بند گلی میں ہے،حکمران ٹولہ خود بھی دلدل میں پھنس چکا او اس نے قوم کو بھی پھنسادیا ہے۔حکومت آمریت کی طرح منتخب ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہے، کشمیرکا مسئلہ دب چکا ہے،100دن سے زائد کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر حکومت کی طرف سے اب تو کوئی بیان بھی نہیں آرہاکہا ں ہے ہماری خارجہ پالیسی کے بیانات ور لابنگ ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس وقت روزمرہ استعمال کی اشیاء جن میں آٹا، چینی، دال، چاول اور گھی ہے، یہ پانچوں اشیاء دیہاڑی دار مزدور طبقے کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں جس بنا پر غریب کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔پولیووائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے اور کیسز چھپانے کی برطانوی اخبار کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے اورعالمی ڈونرز سے کیسز چھپانے اور حکومت کے لاعلم ہونے کا انکشاف عمران خان کی حکومت کی مجرمانہ نالائقی کا ثبوت ہیں۔
تازہ ترین