• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھوکنے اور پان کی پیک پھینکنے پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل کی ہدایت پر ریلوے ریزرویشن آفس کے فرش اور دیواروں پر تھوک اور پان کی پیک کے تمام نشانات مٹا دیے گئے،فرش کو صاف کرکے مختلف جگہوں پر پودوں والے گملے رکھوا دیے گئے ہیں،علاوہ ازیں ریزرویشن آفس میں لائٹنگ کا بہتر کردیا گیا،ریلوے انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق اب ریزرویشن آفس میں تھوکنے اور پان کی پیک پھینکنے پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اس حوالے سے ریزرویشن آفس میں مختلف جگہوں پر جرمانے بارے وارننگ تحریری طور پر لکھ دی گئی ہے ،علاوہ ازیں ریزرویشن آفس میں دو پولیس کمانڈوز کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہےڈی ایس شعیب عادل کا کہنا ہے کہ ریزرویشن آفس مسافروں کے لیے ریلوے کا پہلا فیس ہوتا ہے اس لیے اس کو صاف ستھرا رکھ کرریلوے کا امیج بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
تازہ ترین