نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر کرکٹر محمد حفیظ نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اب علاج کے لیے بیرونِ ملک جا سکیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ میڈیکل پینل نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی ضرورت ہے۔
عدالتی فیصلے پر محمد حفیظ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تو کیا عدلیہ نے مان لیا کہ پاکستان میں طبی سہولتوں کی کمی ہے؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ہم 20 کروڑ عوام یہاں محفوظ نہیں؟
واضح رہے کہ اس سے پہلے جب 2016ء میاں نواز شریف کا لندن میں بائی پاس ہواتھا تو اس وقت بھی محمد حفیظ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔