• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول! آپ نے رومن اردو سیکھ لی؟ فیصل جاوید کا جوابی وار

بلاول! آپ نے رومن اردو سکھ لی؟ فیصل جاؤید کا جوابی وار


تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تبدیلی پسند آئی، کیا آپ نے رومن اردو سیکھ لی؟ لگے رہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ آپ کو بار بار لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہورہی ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کے حوالے سے زرا اپنی پارٹی کا ریکارڈ چیک کرلیں، کیسے اسٹارٹ کیا اور آپ پرچی پر کیسے آئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ عمران خان تو 22 سال کی جدوجہد کے بعد عوام کی نمبر ون چوائس ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں استفسار کیا تھاکہ ’میرا سوال بدستور اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟‘

اپنے بیان کے ساتھ پی پی چیئرمین نے اپنے سابقہ بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پوچھ رہے ہیں کہ جو سلیکٹڈ ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو امپائر کی انگلی پسند آئی اور جنہوں نے سلیکٹ کیا میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

تازہ ترین