آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صدر اور وزیراعظم کی سری لنکا کے نو منتخب صدر کو کامیابی پر مبارکباد


صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے نو منتخب صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے گوٹابایا راجاپکسا کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے امن و استحکام اور ترقی کے اپنے مشترکہ مفادات میں مزید آگے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی نومنتخب سری لنکن صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ 

تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام اور  لوگوں کی بہتری کے لیے گوٹابایا راجاپکسا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس مبارکباد پر نومنتخب سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں مبارکباد پیش کرنے پر صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کا شکر گزر ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔ 


قومی خبریں سے مزید