• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابطیس سے بچنے کیلئے ورزش اور کھانے میں احتیاط کی جائے، پروفیسر زمان شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  معروف ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر زمان شیخ نے کہاکہ ذیابیطس سے بچنے کے لئے ورزش کی جائے ،کھانے میں احتیاط کی جائے اور صحت مند طرز زندگی اختیار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ذیابطیس ایک خاموش قاتل ہے اوردنیا کی عام اور خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہےجس میں انسان کا لبلبہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ۔ اس مرض کی دو اقسام ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ذیابطیس ہیں ۔پاکستان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس ذیادہ عام ہے ۔اس کی وجوہات میں غیر صحت مند طرز زندگی ، زیادہ کھانا، کم چلنا،بچوں کا پیدائش کے وقت وزن زیادہ ہونا، بچوں کا بچپن میں موٹا ہونا، ماؤں کا بچوں کو کم دودھ پلانا، ماؤں کا موٹاہونا، ڈبے کا دودھ پلانا، اسٹریس کے بعد بہت زیادہ غذائیت کا ملنا شامل ہیں جبکہ خاندان میں کسی کو ہو تب بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے ۔ اس کے مقابلے میں ٹائپ ون ذیابطیس مالوحیاتی فیکٹر اور جسمانی گڑ بڑ کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن سائنس تاحال حتمی طور پر یہ نہیں بتا سکی کہ کس ماحولیاتی فیکٹر کی وجہ سے ٹائپ ون ہوتا ہے ۔رہن سہن کے طریقوں میں تبدیلی ، کام اور ورزش کی کمی اور کھانے کی ذیادتی سے یہ مرض بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے مریضوں کو ہدایت کی کہ ذیابیطس سے بچنے کے لئے ورزش کی جائے ،کھانے میں احتیاط کی جائے اور صحت مند طرز زندگی اختیار کیا جائے ۔

تازہ ترین