• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچ چھوڑنے کا نتیجہ، ایشٹن ایگر خون میں نہا گئے

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ بائی چانس ہے تو اس میں پیش آنے والے واقعات بھی حیران کن ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ روز آسٹریلوی ڈومیسٹک کپ کے میچ میں دیکھنے کو ملا، ایڈیلیڈ میں ون ڈے مارش کپ کے میچ میں ایشٹن ایگر صرف ایک سیدھا کیچ ڈراپ کرنے کی پاداش میں خون میں نہاگئے۔ دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ انہیں خون میں نہلانے والا ان کا چھوٹا بھائی تھا،ایشٹن ایگر ویسٹرن آسٹریلیا کے لئے مڈ آف پوزیشن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ سائوتھ آسٹریلیا کے لئے کھیلنے والے انکے بھائی ویس ایگر نے ایک شاٹ کھیلا جو سیدھا ان کے ہاتھوں میں جارہاتھا کہ ایسے میں ایشن ایگر کا پائوں سلپ ہوگیا اور گیند سیدھی ان کی آنکھوں اور ناک کے درمیان جاکر لگی، ایشٹن فیلڈ میں گر پڑے، بعد ازاں خون بہتا دیکھ کر سب کے ہاتھ پائوں پھول گئے، انہیں فوری طبی امداد کے لئے گرائونڈ سے باہر لے جایا گیا ،ڈاکٹرز کے مطابق چوٹ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی تاہم خون سے ان کا چہرہ سرخ ہوگیا تھا۔

تازہ ترین