• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹر نے بابر اعظم کو وزیر اعظم قراردیدیا

سڈنی (ایجنسیاں )پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلین کھلاڑیوں نے سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان بابر اعظم کو پاکستان کا وزیر اعظم ہی بنا دیا۔آسٹریلوی میڈیا پر کھلاڑیوں سے مزاحیہ سوال و جواب کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے نام پوچھے گئے تھے۔ مارنس لبوشان کو دونوں ہی ممالک کے وزرائے اعظم کے نام معلوم نہیں تھے ۔ جبکہ ایڈم زامپا اور مچل مارش نے فوراً ہی عمران خان کا نام لے کر درست جواب دیا البتہ وہ اپنے پڑوسی ملک کی وزیر اعظم کا نام نہ بتا سکے۔عثمان خواجہ اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز معلومات میں بازی لے گئے اور دونوں ہی کھلاڑیوں نے ان سوالات کے درست جوابات دیے۔ ایک نے شعیب اختر جبکہ دوسرے نے تو وقار یونس کو ہی وزیر اعظم کی مسند پر بٹھا دیا تاہم اس معاملے میں پیٹر سڈل نے کمتر معلومات میں سب کو مات دے دی۔ پیٹر سڈل سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے نام معلوم نہ ہونے پر ازراہ مذاق بابر اعظم کو ہی وزیر اعظم بنا دیا۔
تازہ ترین