• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں،26 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران26ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اورمنشیات بر آمدکر لی، رینجرز نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا، کھوکھرا پار، عوامی کالونی، بریگیڈ، فیروز آباد، اتحاد ٹاؤن اور کورنگی کے علاقوں میں کارروائی کر کے 18 ملزمان عمران خان عرف علی بوٹا، آصف، زرشاد، سرتاج، عالم جان، خرم، خادم حسین، محمدانیس، نبیل احمد، احمدجان، مرسلین، مٹھو، سورج، ناصرعلی، سیدرحمان علی، اُسامہ، محمد اسد اورمحمد شبیر کو گرفتار کرلیا جو شہریوں سے لوٹ مار کرنے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گلشنِ معمار کے علاقے میں رینجرز نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتا کرلیا جو غیر قانونی اسلحے کی خریدو فروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، صدر، رینجرز نےگلشنِ معمار اورفیروز آبادکے علاقوں سے 7ملزمان مہر اللہ، عرفان، نادر خان جمال خان،کمال خان عرف لیلی،محمد ندیم اورعبد الحق کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اورمنشیات بر آمدکر کے تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین