• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھل جیپ ریلی، پری پیئرڈکیٹگری میں آصف فضل نے جیت لی

ملتان،کروڑ لعل عیسن (نمائندہ جنگ ،نامہ نگار) چوتھی تھل جیپ ریلی تھل جیپ ریلی پری پیئرڈکیٹگری میں آصف فضل نے میدان مار لیازین محمود دوسرے، جعفرمگسی تیسرےنمبر پررہے،بارش سے ٹریک سخت ،25گاڑیاں خراب ہوگئیں کیٹگری بی نعمان خان ،سی میں رفیق احمد،ڈی میں ظفر بلوچ،سٹاک اے میں نوشیرواں ٹوانہ اول رہے ۔بارش کی وجہ سے ٹریک سخت ہو گیا اور 25کے لگ بھگ گاڑیاں خراب ہو گئیں۔معروف ریسر نادر مگسیّ،صاحبزادہ سلطان،اسد کھوڑو،فیصل شادی خیل کی گاڑیاں خراب ہو گئیں اور کھلاڑی کوئی بھی پوزیشن حاصل نہ کر سکے۔آصف فضل چودہری نے صرف ایک سکینڈ کے فرق سےمیدان مار لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔زین محمود دوسری اور جعفر مگسیّ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔، صحرائے تھل میں ہونے والی چوتھی تھل جیپ ریلی 2019ءکے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق پری پیئرڈ کیٹگری کی اے بی سی اور ڈی کلاس میںآصف فضل چودہری،محمد نعمان خان،میاں رفیق احمد،ظفر خان بلوچ ، سٹاک کیٹگری میں نوشیرواں ٹوانہ،سلطان بہادر عزیز،اسد مروت،میاں شکیل جبکہ وویمن کیٹگری میں سلمیٰ مروت نےکامیابی حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین