واشنگٹن(نیوزایجنسی) چينی صوبے سنکيانگ ميں مسلم اقلیتوں کے حوالے سے چينی حکومت کی خفيہ دستاويزات سامنے آئی ہيں۔ یہ انکشاف امريکی اخبار نيويارک ٹائمز نےکيا۔ دستاويزات کے مطابق 2014 ميں31افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ايغور شدت پسندوں کے ایک حملے کے بعد صدر شی جن پنگ نے خفيہ تقاريرميں سرکاری اہلکاروں کو ہدايات دی تھيں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائيوں ميں وہ کوئی رحم نہ کھائیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق10لاکھ سے زائد ايغور مسلمانوں کو حراستی مراکز ميں رکھا گیا ہے۔