آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیراعلیٰ ایک وژن کے ساتھ بلوچستان کو ترقی دے رہے ہیں‘عمیرمحمدحسنی

خاران(خ ن)لائزن اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سردارزادہ میر عمیر جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی جام کمال خان ایک واضح وژن کے ساتھ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں قبائلی اور علاقہ معتبرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ حکومت عملی طور پر صوبے کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور دورافتادہ علاقوں کے عوام کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کررہی ہےکرپشن جیسے ناسور کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کی ترقی کے لئے بھی تر جیحی بنیا د وں پر اقداما ت کا سلسلہ جا ری ہے وفاقی بالخصوص صوبائی حکومت کے توسط سے خصوصی پیکجز کے تحت نہ رکنے والا ترقی کا سفر جاری رہے گا علا وہ ازیں انہو ں نے خاران میں مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت اورفاتحہ خوانی بھی کی اس مو قع پر یونین کونسل گڑانگ کے سابق ناظم حاجی محمد ابراہیم دہانی، نظام ایڈووکیٹ،میر ممتاز سیاپاد،میر عمران سیاپاد،محمد عیسی محمد حسنی،میر منصف محمد حسنی،حاجی محمد عثمان محمد حسنی ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

کوئٹہ سے مزید