• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے:مشیروزیراعلیٰ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیروزیراعلیٰ پنجا ب آصف محمو د نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان شہر کی خوبصورتی میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے،قلعہ کہنہ قا سم با غ شہر کا اہم مقام ہے،لو گ یہا ں ہزاروں کی تعداد میں مذ ہبی عقید ت کا سا تھ آ تے ہیں، انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر قلعہ کہنہ قا سم با غ کے دورے کے مو قع پر کیا،انہوں نے مزید کہاکہ پی ایچ اے شہر کے پا رکو ں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہا ہے،حکو مت شجر کا ری مہم کو مستقبل میں بھی جا ری رکھے گی،چیئر مین پی ایچ اے اعجا ز حسین جنجو عہ نے کہا کہ پی ایچ اےنےمزید 100سے زائد پلا نٹرز گرین بیلٹس پر لگا نے کا فیصلہ کیا ہے،چو ک فوارہ اور ہا ئیکو رٹ چوک کی بحا لی اور تزئین وآ رائش کا کام جاری ہے،مو جو دہ حکو مت شجرکا ری کو فروغ دے رہی ہے پہلے مرحلے میں 70 سے زائد پلا نٹرز کو مختلف چوراہو ں پر سجا یا گیا تھا،تیسرے مرحلے میں 100سے زائد پلا نٹرز مزید سجا ئے جا ئیں گے،اس سلسلے میں گلشن مارکیٹ ،مدنی پارک ،ہا ئیکورٹ روڈ،نو نمبر چوک اور عید گا ہ روڈ پر پلانٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں، پبلک پرائیو یٹ پا رٹنر شپ کے تحت شہر میں پلانٹرز رکھنے کا سلسلہ جا ری ہے اور مستقبل میں بھی جا ری رہے گا،شہر کی تما م اہم شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر پلانٹرز رکھ رہے ہیں،پا رکو ں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں،چوراہو ں کی تزئن وآ رائش جا ری ہے۔
تازہ ترین