• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو، محکمانہ کیسزمیں 4ایس ڈی اوز کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ منیجر ایم اینڈ ایس میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان محمد یاسر کی میانوالی قریشیاں سب ڈویژن رحیم یار خان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے، ایس ڈی او کوٹ سمابہ سب ڈویژن صلاح الدین ثانی ، ایس ڈی او میانوالی قریشیاں سب ڈویژن فرحان احمد خان اور ایس ڈی او بغدادالجدید سب ڈویژن بہاولپور ذوالفقار علی خاصخیلی کی خان بیلہ سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک ، ایک سال کے لئے ایک،ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔
تازہ ترین