• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور، دھاتی ڈور گلے پر پھر نے سے نوجوان ہلاک

لاہور: مغلپورہ میں دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کی جان چلی گئی


لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں دھاتی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کی جان چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے مغلپورہ فلائی اوور پر 35 سالہ موٹرسائیکل سوار عامر کسی کام سے جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے اس کا گلا بری طرح کٹ گیا،نوجوان کا خون زیادہ مقدار میں بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس ایچ او مغلپورہ مدثر اللہ خان کو فوری طور پر معطل کرکے معاملہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین