قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔