• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گالیاں کھاتے جے یو آئی کارکنان مطمئن نظر آرہے ہیں‘

’گالیاں کھاتے جے یو آئی کارکنان مطمئن نظر آرہے ہیں‘ ,  فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’جو پذیرائی جے یو آئی کے دھرنوں کی ہو رہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی کے لیڈران خاصے مطمئن نظر آرہے ہیں۔ ‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردعمل روشن مستقبل کی اُمید ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کا کشمیر میں بھارتی ریٹائرڈ جنرل کے ٹی وی پر کشمیری خواتین کےساتھ زیادتی کےبیان پر کہنا ہے کہ زیادتی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سے کشمیری عورتوں کے ساتھ زیادتی کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیے۔

تازہ ترین