• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمد سلیم کی والدہ کی نماز جنازہ ادا پی پی رہنمائوں کی شرکت و تعزیت

لندن، بریڈ فورڈ (نمائندگان جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں محمد سلیم کی والدہ کی نماز جنازہ پاکستان کمیونٹی سینٹر ریڈنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری،مشتاق لاشاری، ریاض کوہمروی، سردار حیات، امیدوار لیبر پارٹی میٹ روڈا، سابقہ میئر برینٹ ارشد محمود، میاں افضل خالد، سلطان حیات، کونسلر محبوب احمد، سجاد بٹ، افتخار احمد، عابد حسین سمیت دیگر نے شرکت کی، مرحومہ کی تدفین ریڈنگ کے مقامی قبرستان آل ہیلوز برکشائر میں کی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں محمد سلیم کی والدہ ماجدہ کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں محسن باری، اظہر اقبال بڑالوی، علامہ قاری محمد عباس ہڈرسفیلڈ، آصف نسیم راٹھور بریڈ فورڈ، چوہدری حق نواز بریڈفورڈ، زاہد مغل بریڈفورڈ ، حافظ عبد الرسول طاہر لندن، آغا تنویر اقبال لندن، چوہدری صغیر احمد پوٹھی بریڈ فورڈ، محمد سرور رانجھا، خواجہ معین الدین لندن، رز خان لندن، خواجہ کلیم الرحمان مانچسٹر، محمد ریاض خان لندن، مرزا آفتاب باغی لندن، عنبر اعجاز لندن، چوہدری عبدالقیوم لیڈز، چوہدری شاہ نواز برمنگھم، چوہدری محمد امین برمنگھم، راجہ عبد القیوم برمنگھم، گلزار خان مانچسٹر، غزالہ خا ن مانچسٹر، رضیہ چوہدری مانچسٹر، آمنہ مرزا ہڈرسفیلڈ، انجم جرال برمنگھم، سمیعہ علی لندن، عنبر نوشین لندن، اے ڈی خان بریڈفورڈ، چوہدری حاجی کرامت حسین بریڈفورڈ، طیب کمال پاشا بریڈفورڈ، نصر اللہ خان مغل مانچسٹر، چوہدری اصغر علی چارلی، ماموں عبد القیوم بریڈفورڈ، چوہدری محمد اعجاز بوہا بریڈفورڈ، چوہدری منظور حسین بریڈ فورڈ، چوہدری بشارت حسین بریڈ فورڈ، آصف خان جدون، راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ، راجہ غضنفر خالق سابق میئر بریڈ فورڈ، چوہدری محمد بشیر بریڈ فورڈ، چوہدری محمد نذیر بریڈفورڈ، چوہدری یعقوب حسین لیڈز، چوہدری عارف صدیق لیڈز اور دیگر پارٹی کارکنان نے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ رب رحیم و کریم مرحومہ و مغفورہ کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطاء فرمائے۔
تازہ ترین