• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں ’ایک شام وصی شاہ کے نام‘کے عنوان سے مشاعرہ

ویانا (واکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں"میں ہوں پاکستانی "کے زیرِ اہتمام اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عرفان شاہد کی زیرِ نگرانی دیار غیر میں اُردو ادب کو فروغ دینے کے لئے آشیانہ اعوان ویانا میں ’’ایک شام سید وصی شاہ کے نام‘‘ کے عنوان سے ادبی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان کے معروف شاعر و اینکر سید وصی شاہ نے شرکت کی اور مقامی شعرا کے علاوہ اُردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے شرکاء نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض عرفان شاہد نے ادا کیے اور حاضرین شرکاء کا فرداً فرداً تعارف بھی کرایا۔ مقامی شعرا میں پروفیسر ملک شوکت اعوان، رانا عبدالسلام خان، مقصود احمد مغل، چوہدری قمر حسین، امتیاز آف برگن لینڈ،ملک عابد اور بابر فہیم خان نے اپنے کلام پیش کیے اور وصول کی۔ننھے مصور محمد عبدالحادی نے اپنے ہاتھ سے بنی سید وصی شاہ کی تصویر سید وصی شاہ کو پیش کی، سید وصی شاہ نے ننھے مصور محمد عبدالحادی کی تعریف کی صلاحیتوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ رانا عبدالسلام خان اور پرفیسر ملک شوکت اعوان نے اپنی لکھی ہوئی کتابیں سید وصی شاہ کو پیش کیں۔معین رشید نے پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کے حوالہ سے اپنے اغراض و مقاصد بیان کیے جس کو حاضرین نے سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی سید وصی شاہ نے اپنے لکھے ہوئے کلام اور غزل شاعری کی صورت میں پیش کرکے حاضرین داد وصول کی۔ سید وصی شاہ نے نمائندہ جیو نیوز اور جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویاناکی پاکستانی کمیونٹی سے بہت پیار ہے اور مجھے خوشی ہوئی اور میں نے دیکھا کہ ویانا کی کمیونٹی قلمکاروں اور ادب سے بہت لگاؤ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی جو محبت پاکستان کے حوالہ سے ہے وہ قابلِ تعریف ہے ہر فرد پاکستان کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے۔ ویانا والوں کی محبت اور میزبانی مدتوں یاد رکھوں گا۔ ادبی مشاعرہ میں پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور ان کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی اورمنہاج القرآن ڈنمارک کے علامہ ملک اعجاز احمد، آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم وارثی، چوہدری حفیظ،محفوظ خان ،ملک امین اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین