• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ایمرجنگ کرکٹ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے اومان کو 147 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستان نے ابتدائی دو میچوں میں افغانستان اور سری لنکا کو شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کے شہر کوکس بازار میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنزبنائے۔ عمیر بن یوسف 33 رنزبناکر آؤٹ ہوئے ، جس کے بعداوپنر حیدر علی اور کپتان روحیل نذیر کےدرمیان دوسری وکٹ کے لیے 107رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ حیدر علی نے 118 اور روحیل نذیر 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ خوشدل شاہ نے دھواں دھار انداز میں24 گیندوں پر5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اننگز کی آخری 10 گیندوں پر 40 رنز بنائے ۔ جواب میں اومان کی ٹیم 48 ویں اوور میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خوشدل شاہ نے 27 رنز کے عوض 3، ثمین گل، محمد محسن اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین