• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا، فخرزمان

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ اوپنر فخر زمان نے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا ۔ خراب کارکردگی کا جواز دینے کے بجائے محنت سے کارکردگی اور خامیوں کو بہتر بنارہا ہوں، کوشش ہے کہ ایسی کارکردگی دکھائوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ اپنی خامیاں دور کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں ۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی سے دوبارہ فارم حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں،اضافی ٹریننگ بھی کررہا ہوں تاکہ فٹنس بہتر ہو۔ غلطیاں کوتاہیاں بہت کیں جس کی نشاندہی کے بعد خامیوں کو دور کرنے میں مصروف ہوں فارم برقرار رہے گی تو ٹیم میں جگہ برقرار رہے گی ۔ دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا لیکن سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ بھی آئندہ سال آسٹریلیا میں ہے وہاں کھیلنے کا تجربہ کام آئے گا ۔

تازہ ترین