• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل پنجاب کے سندھ کیخلاف 216 رنز، کامران، عثمان کی ففٹیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے دن یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹ پر 290 رنز بنالیے ہیں۔ اشفاق احمد 54 ، اسرار اللہ 42 ، عادل امین 19 اور فخر زمان 9 رنز بناسکے۔ زوہیب خان 76 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔ اسپنر محمد اصغر 90 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ راولپنڈی میں ناردرن نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ کھو کر 339 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر عمرامین نے 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے90رنز اسکور کیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے ہیں۔ کامران اکمل 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان صلاح الدین 50 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں۔ تابش خان نے 3 اور انور علی نے 2 شکار کیے۔

تازہ ترین