ایبٹ آباد شہر اور گلیات کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش جبکہ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔
بالائی نیلم کے سیاحتی مقامات پر دوسرے روز بھی برف باری جاری ہے، جاگراں ویلی، اپَر نیلم، لوات بالا اور شاردہ وییلیز میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
اڑنگ کیل، تاوبٹ، سرداری، ہلمت، سرگن، شونٹھروییلیز میں بھی برف باری جاری ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس کے نیتجے میں اسلام آباد کا موسم سرد ہو گیا ہے۔