آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مبشر لقمان اور افتخار شفیع کیخلاف ضابطہ فوجداری ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک اور جے ایس سی ایل کے عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سماعت کی۔مدعی اور ملزمان کے وکلا پیش ہوئے۔ ملزمان عقیل کریم ڈھیڈی اور محمدعلی جو ضمانت پر ہیں پیش ہوئے۔ ملزمان افتخار شفیع اور مبشر لقمان پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کے وکلا نے ملزمان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ ملزم خلیل مسعود کا یکم جنوری 2019کو انتقال ہوگیا۔ دیگر ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کے وکلا نے ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ ملزمان مبشر لقمان اور افتخار شفیع کے خلاف ضابطہ فوجداری ایکٹ کی دفعات 87اور 88کے تحت نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ متعلقہ ایس ایچ او کے توسط سے انکوائری کے حکم کی تعمیل کی رپورٹ اور ملزم خلیل مسعود جو کہ اب انتقال کرگیا سے متعلق مکمل انکوائری کا عدالت نے حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 2 1دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

اہم خبریں سے مزید