• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، ٹائیفائیڈ کی ویکسین سے اسکول میں متعدد بچوں کی حالت غیر

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن کے ایک اسکول میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، متاثرہ بچوں کے والدین اسکول پہنچ گئےاور احتجاج کیا ، اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض سولنگی ، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور عدیل شہزاد اسکول پہنچ گئے،اور پرنسپل سے ملاقات کر کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں پرنسپل نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ کے انجیکشن لگنے سے کچھ بچے بے ہوش ہوگئے اور بعض بچے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں میں تکلیف میں مبتلا ہوگئے جنہیں فوری طور قر یبی اسپتال لوں میں منتقل کردیا گیا بعد ازاں چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر اور اراکین سندھ اسمبلی سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال، الخدمت ہسپتال اور امام کلینک پہنچ کر بچوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز سے بچوں کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ڈاکٹرز نے بتا یا کہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگنے سے اکثر ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے تمام بچے خطرے سے باہر ہیں اور جلد صحت یا ب ہوجائیں گے، موقع پر موجود والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے علاج معالجہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین