• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی،ارسا کے خلاف تحریک استحقاق پر حکومت و اپوزیشن کی کمیٹی قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،ارسا کی جانب سے اسمبلی کی قرارداد پر عمل نہ کرنے کیخلاف تحریک استحقاق ایوان میں پیش کردی گئی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے تحریک استحقاق پر 7رکنی کمیٹی قائم کردی،اپوزیشن وحکومتی ارکان پرمشتمل یہ کمیٹی دوہفتوں میں رپورٹ ایوان میں پیش کریگی،قبل ازیں ایوان میں تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے غلام قادرچانڈیو نے کہا کہ ارسا نے سندھ اسمبلی اور عوام کی توہین کرکے ہمارا استحقاق مجروح کیاہے،اس ایوان نے ارسا کے خلاف قرارداد منظور کی تھی ،ارسا چیئرمین نے سندھ اسمبلی کے لئے متنازع الفاظ استعمال کئے اور انہوں نے اس قرارداد کو کوئی اہمیت بھی نہیں دی،غلام قادر چانڈیو نے کہا کہ ارسا سندھ کے عوام کی مسلسل توہین کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین کو اس ایوان میں استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے طلب کیا جائے،وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اس معاملے پرسلیکٹ کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی،اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تحریک استحقاق پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تازہ ترین