• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المذاہب کے بھی علمبردار تھے،علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیئت ائمہ مساجد کی جانب سے جعفر یہ لائنس پاکستان کے نئے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کے اعزاز میں ظہر انہ مولانا محمد حسین مسعودی کی رہائش گاہ پر دیا گیا جس میں مختلف علماء کرام و ذاکرین ،عمائدین اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شر کت کی اس موقع پر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے خطاب میں کہا کہ علامہ عباس کمیلی کے انتقال کے بعد ملت اسلامیہ ایسے محسن سے محروم ہوگئی جواتحاد بین المسلمین ہی نہیں اتحاد بین المذاہب کے بھی علمبردار تھے انہوں نے پاکستان کے مختلف طبقات کو ایک اکائی کی صورت میں جمع کر رکھا تھا،میری بھی پوری کوشش ہوگی کہ علامہ عباس کمیلی صاحب کا اتحاد بین المسلمین کا جو مشن تھا اُس کو بھرپور انداز میں جاری رکھ سکوں تمام ملی تنظیموں ،اداروں اور مقتدر شخصیات نے مجھ پر جو اعتماد کیا میں اُن کا بھی شکر گزار ہوں علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا علامہ عباس کمیلی نے جو کابینہ اپنی زندگی میں ترتیب دی تھی وہ اسی طرح اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتی رہے گی ۔

تازہ ترین